45

کسٹمر سروس کے معذور بچوں کیلئے ماہانہ 25ہزار امداد کی منظوری

اسلام آباد (بیوروچیف) معذوری کا روگ ایک ایسا المیہ ہے جو انسان کی زندگی اجیرن کر دیتا ہے۔پاکستان کسٹمز افسران کے خصوصی بچوں کیلئے ایف بی آر نے ملازمین کے معذوربچوں کی مالی معاونت کیلئے اہم اقدام اٹھانے کاعمل شروع کیا ہے۔کسٹمز سروس کے معذور بچوں کیلئے ماہانہ 25ہزار روپے امداد کی منظوری دیدی گئی ۔ یونیفائیڈ کامن پول فنڈ رولز 2019 میں ترمیم کرنے کے بعد منظوری دی گئی۔ایف بی آر نے تمام چیف کلکٹرز و ڈائریکٹر جنرلز سے معذور بچوں کا ڈیٹا طلب کر لیا گیا۔ افسران کے اہل بچوں کی معلومات سرکاری معذوری سرٹیفکیٹ کیساتھ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔کسٹمز سروس کے ملازمین کا نام، موجودہ عہدہ، خصوصی بچوں کی تعداد بارے تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں