دنیا کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کو فروغ دینا ہو گا’ریشم

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے پوری دنیا کے ساتھ مشترکہ فلم سازی کو فروغ دینا ہوگا اس سے فلم کے لیے نئی مارکیٹ کے ساتھ کچھ سیکھنے اور کرنے کا موقع ملے گا۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اداکاری، رقص، پروڈکشن اورگائیکی میں ہمارے پاس باصلاحیت افراد کی کمی نہیں ہمارے پاس ایسے فنکار موجود ہیں جو کم تجربے کے باوجود پرفارمنس میں منجھے ہوئے فنکاروں سے کم نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں