36

نوجوان سوشل میڈیا زیادہ استعمال کرنے پر ذہنی و جسمانی مسائل کا شکار

اسلام آباد (بیوروچیف) آج کے دور میں سوشل میڈیا زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے، چاہے بچہ ہو یا بزرگ، مرد ہو یا عورت، سبھی معمولی معلومات سے لے کر صحت جیسے حساس موضوعات تک کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہیں۔ایک حالیہ تحقیق نے خبردار کیا ہے کہ نوجوان، خاص طور پر لڑکیاں، سوشل میڈیا پر موجود غیر حقیقی اور گمراہ کن معلومات کی وجہ سے ذہنی اور جسمانی مسائل کا شکار ہورہی ہیں۔معروف طبی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر دبلا پتلا ہونا خوبصورتی کا معیار بناکر پیش کیا جاتا ہے جب کہ وزن کم کرنے سے متعلق خطرناک اور غیر سائنسی غذائی مشورے نوجوانوں کی صحت کو بری طرح متاثر کررہے ہیں۔تحقیق کے مطابق اس رجحان سے نہ صرف نوجوانوں کا جسمانی توازن متاثر ہوتا ہے بلکہ وہ شدید ذہنی دبا، احساسِ کمتری اور خود اعتمادی کی کمی کا بھی شکار ہوجاتی ہیں۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پلیٹ فارمز جیسے ٹک ٹاک پر SkinnyTok#جیسے ہیش ٹیگز نوجوانوں کو کم کھانے یا غیر صحت مند طریقوں سے وزن کم کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں