شوہر سے ملنے والے تحائف میں پسندیدہ تحفہ چوڑیاں ہے۔ ماہرہ خان

کراچی (شوبز نیوز) سپر سٹار ماہرہ خان نے شوہر سے لئے جانے والے تحفوں میں چوڑیوں کو اپنا پسندیدہ تحفہ قرار دے دیا۔ذرائع کے مطابق ماہرہ خان ان دنوں ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی نئی آنے والی رومینٹک کامیڈی فلم لو گرو کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں ایک یوٹیوب انٹرویو کے دوران ماہرہ نے فینز سے ملنے والی محبت اور اپنے ذاتی رشتوں سے متعلق اپنے خیالات کااظہار کیا۔انٹرویو کے دوران میزبان نے ماہرہ سے سوال کیا کہ آپ اپنے رشتے میں کیا تحفہ لینا پسند کرتی ہیں؟اس پر اداکارہ نے کہا کہ مجھے چھوٹی چھوٹی چیزیں بطور تحفہ پسند ہیں۔، چوڑیاں ایسی چیز ہے جس کو میں واقعی بہت پسند کرتی ہوں۔ دوسری جانب جب یہی سوال ہمایوں سعید سے پوچھا گیا تو اداکار نے ذو معنی لہجہ اپناتے ہوئے کہا کہ میں اپنی اہلیہ سے کچھ بھی نہیں چاہتا، صرف اس کی اجازت اور رضامندی چاہتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں