انمول بلوچ کی بلال عباس کے ساتھ اداکاری کی خواہش

لاہور(شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل انمول بلوچ نے اداکار بلال عباس خان کے ساتھ بطور ہیروئن سکرین شیئر کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔اداکارہ انمول بلوچ کا تعلق صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کے ایک گاو?ں سے ہے، انہوں نے اپنی زندگی کا زیادہ حصہ کراچی میں گزارا اور کراچی سے ہی تعلیم حاصل کی، انمول نے جامعہ کراچی سے گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی۔انمول بلوچ نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں احد رضا میر، فواد جلال اور بلال عباس خان کے ساتھ بطور ہیروئن کام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں