روس کا یوکرین پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ، 4افراد ہلاک

خارکیف(مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے یوکرین پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کر دیا جس میں 4افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔روسی حملے کے باعث خارکیف کے کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، ایک گھر جل کر راکھ ہوگیا، یوکرینی حکام کیمطابق ایک میزائل صنعتی علاقے میں گرا، حملے کے مقام سے ڈرون کے باقیات برآمد کر لئے۔یوکرین کے ڈرون حملوں پر روس نے بھی اقدام اٹھا لیا، روس نے بغیر پائلٹ کے فضائی نظام پر کنٹرول مضبوط بنانے کیلئے 100سے زائد سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے کا اعلان کر دیا۔روسی حکام کا کہنا ہے مدار میں 102مزید سیٹلائٹس تعینات کئے جائیں گے تاکہ آئندہ ڈرون حملوں سے نمٹا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں