نوجوان نے سوتیلی ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈجکوٹ میں خاتون کے قتل کا ڈراپ سین’ نوجوان سوتیلی ماں کا قاتل نکلا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 272رب کے رہائشی محبوب عالم ولد محمد عالم کی اہلیہ چند روز قبل شوہر سے ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی۔ ملزم کو شک تھا کہ اسکی سوتیلی ماں نے اسکی اہلیہ کیساتھ جھگڑا کیا ہے اور گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے وہ ناراض ہو کر میکے گئی ہے۔ جس پر ملزم محبوب عالم نے گھر میں فائرنگ کر کے سوتیلی ماں نذیراں بی بی زوجہ عالم کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں