اداکار ظاہر شاہ کو مداحوں سے بچھڑے8برس بیت گئے

لاہو(شوبز نیوز)لالی وڈ کے معروف اداکار ظاہر شاہ کو مداحوں سے بچھڑے8برس بیت گئے۔ ظاہر شاہ نے بطوروِلن کئی فلموں میں اداکاری کی، وہ چند فلموں میں بطور ہیرو بھی جلوہ گر ہوئے، اداکار ظاہر شاہ 1947 میں سرگودھا میں پیدا ہوئے، ہدایت کار الطاف حسین نے اپنی فلم یاری دوستی میں اداکار ظاہر شاہ کو متعارف کروایا تھا۔منفرد اداکار ظاہر شاہ نے اپنے کیریئر میں 600 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ظاہر شاہ نے سلطان راہی کے ساتھ لاتعداد فلموں میں بطور وِلن کردار نبھائے، ان کی یادگار فلموں میں مچلے خان، اقبالِ جرم، مسٹر افلاطون، دوستی تے دشمنی، راکا، بھریا میلہ، زباٹااور سائرن شامل ہیں۔ظاہر شاہ چند فلموں میں بطور ہیرو بھی جلوہ گر ہوئے جن میں ریمانڈ، یاری دوستی اور قسم خون دی نمایاں ہیں، اداکار ظاہر شاہ 4 دہائیوں سے زائد عرصہ تک فلمی صنعت سے وابستہ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں