انڈین گلوکارہ تلسی کمار کی مجموعی دولت 210 کروڑ سے تجاوز کر گئی

ممبئی (شوبز نیوز)جب بالی ووڈ کی فی میل پلے بیک سنگرز کی بات ہوتی ہے تو عام طور پر نیہا ککڑ، شریا گھوشال اور سنِیدھی چوہان جیسے نام ذہن میں آتے ہیں، جنہوں نے برسوں سے مداحوں کے دلوں پر راج کیا ہے۔ مگر حیرت انگیز طور پر ان میں سے کوئی بھی بھارت کی سب سے امیر گلوکارہ نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق موجودہ دور میں سب سے زیادہ دولت رکھنے والی خاتون گلوکارہ تلسی کمار ہیں جن کی مجموعی دولت 210 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔تلسی کمار مشہور میوزک کمپنی ٹی سیریز کے بانی گلشن کمار کی بیٹی ہیں اور انہیں کمپنی میں حصص کے ساتھ ساتھ کاروباری وارثت بھی حاصل ہے۔ ان کے پاس Kid Hut نامی یوٹیوب چینل کی ملکیت بھی ہے، جو کہ ٹی سیریز کے تحت چلایا جاتا ہے۔اگر مرد گلوکاروں کی بات کی جائے تو اے آر رحمان 1728 کروڑ روپے کی دولت کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ خواتین گلوکاراں میں نیہا ککڑ، جو آج کے دور کی مقبول ترین آواز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں