نخرے اٹھانے والے شخص سے شادی کرونگی، خدیجہ سلیم

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ خدیجہ سلیم کا کہنا ہے کہ نخرے اٹھانے والے شخص سے شادی کروں گی۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا ہونے والا شوہر نہ صرف خیال رکھنے والا ہو بلکہ ظاہری طور پر بھی خوبصورت ہو۔اداکارہ نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ جب لوگ ان سے پوچھتے ہیں کہ کیا ایسا شوہر واقعی مل سکتا ہے یا کیا وہ اسے کسی مخصوص آرڈر پر بنوائیں گی، تو وہ یہی جواب دیتی ہیں کہ وہ اللہ تعالی سے دعا کررہی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ اللہ میاں ان کی خواہش ضرور پوری کریں گے۔خدیجہ سلیم نے مزید کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا شوہر کسی غیر ملکی مقام پر انہیں شادی کے لیے پروپوز کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں