مارننگ شو کی میزبانی کا شوق نادیہ خان کو دیکھ کر ہوا،ندا یاسر

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی اداکارہ، ماڈل و میزبان ندا یاسر نے اپنی میزبانی کے شوق سے متعلق لب کشائی کی ہے۔ذرائع کے مطابق ندا یاسر اور اداکار عمران عباس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ائیرپورٹ پر اپنی فلائٹ کے انتظار میں بیٹھے آپس میں گفتگو کررہے ہیں۔عمران عباس نے ندا یاسر سے سوال کیا کہ آپ کو مارننگ شو کی میزبانی کا شوق کیسے ہوا؟ جس کے جواب میں ندا یاسر نیکہا کہ مجھے مارننگ شو کی میزبانی کا شوق اداکارہ و میزبان نادیہ خان کو دیکھ کر ہوا۔انہوں نے کہاکہ اپنے مارننگ شو میں جب نادیہ خان مجھ سے بات کرتی تھیں تو مجھے مز ا آتا تھا، ان کی گپ شپ بہت اچھی ہوتی تھی، یہی وجہ ہیکہ مجھے میزبانی کا شوق نادیہ خان کی وجہ سے ہوا، جو حس مزاح نادیہ خان کے پاس ہے وہ کسی کے پاس نہیں۔واضح رہے ندا یاسر ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو کی میزبان ہیں جو کئی سالوں سے میزبانی کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں