پھولوں سے پیار کرنیوالے سے شادی کرونگی’ عائزہ اعوان

کراچی (شوبز نیوز)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ اعوان کا کہنا ہے کہ ہفتے میں دو بار پھول دینے والے سے شادی کروں گی۔اداکارہ عائزہ اعوان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی جہاں سامعین میں موجود مداح نے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا کہ آپ دوست نہیں بنانا چاہتیں اس کی وجہ کیا ہے؟جواب میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں دوستیاں نبھا نہیں پاتی۔میزبان نے وجہ پوچھی تو اداکارہ نے کہا کہ مجھے اب تک میرے مطلب کے دوست نہیں ملے ہیں، میری زندگی کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے جھوٹے لوگ نہیں پسند ہیں۔عائزہ اعوان نے کہا کہ میں جھوٹے لوگوں کو دیکھ کر ایک کونا پکڑ لیتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں