36

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے ملاقات (اداریہ)

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہائوس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کابینہ سے اہم اور تاریخی ملاقات ہوئی امریکی صدر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اس موقع پر عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ تاریخی دورہ پاک امریکہ تعلقات اور عالمی سطح پر پاکستان عسکری قیادت کی پہچان کی عکاسی کا مظہر ہے یہ ملاقات علاقائی اور عالمی استحکام میں کلیدی شراکت دار کے طور پر پاکستان کی عسکری قیادت پر بڑھتے ہوئے اعتماد اور اہمیت کی نشاندہی کرتی ہے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو کسی بھی بھارتی وفد سے پہلے وائٹ ہائوس میں مدعو کرنا امریکی خارجہ پالیسی میں پاکستان کی سٹریٹجک ترجیح کا واضح اشارہ ہے امریکی صدر سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات اس بات کی غمازی ہے کہ امریکہ علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے میں پاکستان کے کردار سے بخوبی واقف ہے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکہ جنوبی ایشیا میں نیٹ ریجنل سیٹلائزر کے طور پر کردار واضح کرتا ہے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امریکہ کے سرکاری دورے کے دوران شاندار استقبال کیا گیا دورے کی ایک نمایاں خاص بات ٹائمز سکوائر کی ڈیجیٹل مہم تھی جہاں بل بورڈز پر پاکستانی پرچم کی رنگین تصاویر دکھائی گئیں جو اسلام آباد واشنگٹن کے درمیان دفاعی تعلقات کی مضبوطی کی علامت ہیں نیویارک سٹی کے ٹائمز اسکوائر میں جو دنیا کے سب سے معروف عوامی مقامات میں سے ایک ہے پاکستانی اور امریکی پرچم ایک ساتھ دکھائے گئے جو دونوں ممالک کی سٹریٹجک شراکت داری اور باہمی تعاون کو اجاگر کرتے ہیں اسکرین پر فخر سے یہ پیغام لکھا تھا ”پاکستان: ایشیا کے ابھرتے ہوئے بازاروں کا دروازہ” جو ملک کی اہم جغرافیائی حکمت عملی اور علاقائی اقتصادی’ سفارتی کردار کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو واضح کرتا ہے تصویروں میں فیلڈ مارشل کو امریکی سینیٹرز اور پاکستانی بچوں کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے دکھایا گیا جو پاکستان کی ایک ترقی پسند تصویر پیش کرتی ہے،، وائٹ ہائوس میں امریکی صدر نے پاک بھارت جنگ بندی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آرمی چیف اپنے ملک کی بااثر شخصیت ہیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا ہم نے پاکستان اور بھارت کی جنگ رکوائی ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے میں پاکستان کو پسند کرتا ہوں،، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو امریکہ کے سرکاری دورہ میں جو پذیرائی حاصل ہوئی اور ان کا شاندار استقبال پاکستان کے لیے قابل فخر ہے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کی جانب مثبت قدم ہے قبل ازیں بھارت نے امریکہ میں پاکستان کے وفد کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے کی سرتوڑ کوشش کیں مگر ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 300 پاکستانیوں سے اپنے خطاب میں ایک گھنٹہ سے زائد ولولہ انگیز اور جرأت مندانہ تقریر کی سرزمین پاکستان پر۔ لازکھوں عاصم منیر قربان” کا نعرہ خود بلند کیا سویلین سوٹ میں ملبوس فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنی ذات میں سادگی اور عاجزی کا رنگ لئے سوالوں اور لوگوں کے تبصروں کا جواب دیتے رہے ان کو سرکاری دورہ کے دوران ہر جگہ شاندار پذیرائی حاصل رہی جو قوم کے لیے باعث مسرت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں