ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ 27 جون سے کھیلی جائے گی

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ 27 جون سے 4 جولائی تک کوریا میں کھیلی جائے گی۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں گیارہ ملکوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ اور ہندوستان شامل ہیں۔گروپ بی میں چائنیز تائپے، جاپان، کوریاو دیگر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں