43

پاکستان دشمن عناصر کی بلوچستان میں منفی سرگرمیاں (اداریہ)

پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے دشمن سازشوں کے جال بن رہے ہیں اور پاکستان میں افراتفری پھیلانے’ تحزیب کاری’ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں ان دشمنوں میں سرفہرست بھارت اسرائیل اور افغانستان میں پناہ لئے ہوئے ٹی ٹی پی جبکہ بلوچستان میں بھارت کی سرپرستی میں چلنے والی بی ایل اے اور دیگر کالعدم تنظیمیں ہیں جن کے تانے بانے اسرائیل تک پہنچتے ہیں گزشتہ دنوں ایران کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایران میں را موساد ایجنسیوں کے اہلکاروں اور منفی سرگرمیوں میں ملوث سرگرمیوں کو بے نقاب کیا ہے جس کا نیٹ ورک بھارت اسرائیل کے ساتھ لنک تھا ان کو مختلف ناموں کی فرضی کمپنیوں کے نام پر فنڈز دیئے جاتے تھے اور پاکستان کے خلاف منفی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایات دی جاتی تھیں بلوچستان میں پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے بعض جگہوں پر کارروائیاں کر کے ان بھارتی اور اسرائیلی ایجنٹوں کو بے نقاب کیا ہے بلوچستان میں ایک عرصہ سے بی ایل اے اور دیگر کالعدم تنظیمیں تحزیب کاری اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں گزشتہ دنوں ضلع خضدار میں دہشت گردوں نے قبائلی راہنما مہر عطاء الرحمان مینگل کے قافلے پر حملہ کیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ ان کے بیٹے سمیت 4افراد زخمی ہوئے قبل ازیں بلوچستان میں ٹرین روک کر اس میں سوار پسنجر کو نشانہ بنانے کا واقعہ ہو چکا ہے جبکہ مختلف مقامات پر دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کے دشمنان اسکی ترقی وخوشحالی دیکھنا نہیں چاہتے اس میں تو کسی شک وشبہ کی گنجائش نہیں کہ ہمارا دشمن بھارت پاکستان کی سلامتی کمزور کرنے ایجنڈے کے تحت پاکستان بالخصوص بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں اپنے تربیت یافتہ دہشت گردوں اپنے ایجنٹوں’ سہولت کاروں اور اپنی پراکیسز کے ذریعے گزشتہ تین دہائیوں سے زائد عرصہ سے دہشت گردی کارروائیوں میں مصروف ہے وہ اس مقصد کیلئے بلوچستان کی نام نہاد علیحدگی پسند عسکری تنظیم بی ایل اے اور دوسرے علیحدگی پسند عناصر کی اعلانیہ سرپرستی کرتا ہے جس کی ایجنسی را نے ایران کی چاہ بہار پورٹ تک رسائی حاصل کر کے اپنے حاضر سروس جاسوس دہشتگرد کلبھوشن کو وہاں سے بلوچستان میں داخل کیا جس نے بلوچستان میں دہشت گردی کا باقاعدہ نیٹ ورک قائم کیا اس کا اعتراف وہ اقبالی بیان میں بھی کر چکا ہے دہشتگرد فتنہ الہندوستان اسی نیٹ ورک کے ماتحت کام کرتا ہے اور ایران اسرائیل حالیہ جنگ کے دوران ایران کے پاسداران نے اس نیٹ ورک کا کھوج لگا کر دہشتگردوں کی گرفتاریاں کی ہیں یہ نیٹ ورک اسرائیلی خفیہ ایجنسی اور بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی چلا رہی تھی جن کی وارداتوں کے ٹھوس شواہد اور ثبوت بھی موجود ہیں اسی طرح را کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج KPK میں دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہے ہماری سکیورٹی فورسز را کی سرپرستی میں دہشتگردی کرنیوالے ان عناصر کی سرکوبی کیلئے مسلسل مصروف عمل اور اپنی جانیں ملک اور دشمنوں کی حفاظت کیلئے نچھاور کر رہی ہیں ان دہشتگرد گروپوں کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں