اسرائیل کی شکست عالم اسلام کی فتح ہے،مولانا طاہر محمود اشرفی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا حافظ طاہر محمود اشرفی کی جامعہ قاسمیہ فیصل آباد آمد۔ جامعہ کے بانی خطیب یورپ و ایشیا حضرت مولانا محمد ضیاء القاسمی کے مرقد پر حاضری اور دعا۔ دریں اثنا بیت قاسمی فیصل آباد میں چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، وائس چیئرمین پیر جی خالد محمود قاسمی سے ملاقات۔ ملک کی سیاسی و مذہبی صورت حال، محرم الحرام 1447 ہجری اور مشرق وسطی کی صورت حال پر تبادلہ خیال۔ ان کے ہمراہ علامہ ضیا اللہ شاہ بخاری، پیراسد اللہ فاروق،علامہ طاہر الحسن، سید اسامہ بخاری، مولانا عبدالقیوم انور اور پاکستان علما کونسل کے مقامی رہنما مولانا امین الحق اشرفی،مولانا اظہار الحق،مولانا عمر وقاص بھی تھے۔ جامعہ قاسمیہ میں صاحبزادہ حسین احمد قاسمی، مرکزی علما کونسل پنجاب کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد اعظم فاروق، مولانا محمد عابد فاروقی، مولانا محمدنعیم طلحہ نے استقبال کیا۔اس موقع پر طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ علماء کرام محرم الحرام میں قیام امن کیلئے بھر پور کردار ادا کریں،انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی شکست مسلم امہ کی فتح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں