خواجہ سلمان رفیق کا سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

لاہور(بیوروچیف)صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سپیشل سیکرٹری فضل الرحمن اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ بھی ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کنٹرول روم میں محرم الحرام حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔متعلقہ حکام نے اس موقع پر محرم الحرام اور پاک پتن عرس کے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں حفاظتی انتظامات کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ محرم الحرام کو پر امن بنانے کیلئے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے کوآرڈی نیشن میں ہیں۔ حساس مجالس و جلوسوں کو سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں