ٹاپ سیڈڈ ٹیلر فریٹز نے چوتھی بار ٹورنامنٹ جیت لیا

ایسٹبورن (سپورٹس نیوز) امریکا کے نامور ٹینس کھلاڑی ،دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ٹیلر فریٹز نے اپنے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 27 سالہ ٹیلر فریٹز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں ہم وطن حریف کھلاڑی جینسن بروکسبی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر نہ صرف ٹائٹل کا کامیاب دفاع کی بلکہ چوتھی مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔اے ٹی پی ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری رہا جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ میچز دیکھنے کو ملے ۔ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ٹیلر فریٹز نے مینز سنگلز فائنل میچ میں ہم وطن حریف کھلاڑی جینسن بروکسبی کو شکست دی ‘ فائنل میچ میں امریکا کے نامور ٹینس کھلاڑی ،دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ٹیلر فریٹز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی جینسن بروکسبی کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 1-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ کا کامیابی سے دفاع کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں