چھکا لگاتے ہی بلے باز کی موت ہو گئی۔ ویڈیو وائرل

فیروزپور (سپورٹس نیوز) کرکٹ میچ کے دوران بلے باز چھکا لگانے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا جس کی افسوسناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بیٹر چھکا لگانے کے بعد چند سیکنڈز بعد جان کی بازی ہار گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وائرل ویڈیو بھارتی ریاست پنجاب کے شہر فیروز پور کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بیٹر چھکا لگانے کے بعد موت کے منہ میں چلا گیا۔رپورٹ کے مطابق بلے باز کی شناخت ہرجیت سنگھ کے نام سے ہوئی، کھلاڑی فیروز پور کے ڈی اے وی اسکول گرانڈ میں کرکٹ میچ کھیلنے میں مصروف تھا۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ چھکا لگانے کے بعد بلے باز پچ پر گھٹنوں کے بل بیٹھا اور پھر اچانک گر گیا۔دیگر کھلاڑی اور فیلڈرز ہرجیت سنگھ کو اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں مگر وہ اپنی آخری سانسیں لے چکا ہوتا ہے۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں