70

عاشورہ محرم پر پنجاب حکومت کے مثالی انتظامات (اداریہ)

عاشورہ محرم پر پنجاب حکومت کے مثالی انتظامات کے باعث صوبہ بھر میں مکمل امن وامان رہا کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ملی جو پنجاب حکومت کی بڑی کامیابی ہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بہترین انتظامات پر وزرئ’ اداروں سمیت تمام ٹیم کو شاباش دی وزیراعلیٰ نے کہا کہ انتظامات کے لحاظ سے بہترین پُرامن ترین محرم منعقد ہوا وزیراعلیٰ نے سیکرٹری ہوم پنجاب’ متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز پی ٹی اے سمیت تمام اداروں’ انٹیلی جنس ایجنسیوں’ ضلعی انتظامیہ، پولیس’ سپیشل برانچ سی ٹی ڈی’ رینجرز کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا وزیراعلیٰ نے محرم کے انتظامات میں تعاون پرامن کمیٹیوں’ علماء کرام’ عزاداروں حسین سے بھی اظہار تشکر کیا، صوبہ بھر کے تمام جلوسوں کے روٹس پر کوئی رکاوٹ پیش نہیں آئی ضلعی پولیس’ انتظامیہ میونسپل محکمے ٹریفک پولیس نے متحرک ہو کر ڈیوٹیاں ادا کیں صفائی ستھرائی کے لحاظ سے بھی مثالی انتظامات کئے گئے پنجاب پولیس کے تمام آپریشنل یونٹس نے جاں فشانی سے فرائض انجام دیئے یوم عاشور پر مذہبی ہم آہنگی نظرآئی فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر پر کڑی نظر رکھی گئی سیف سٹی کیمروں کی مدد سے جلوسوں مجالس اور دیگر انتظامات کا صوبائی وزراء اور اعلیٰ پولیس افسران گاہے بگاہے جائزہ لیتے رہے پہلی بار سائبر پٹرولنگ فورس بھی متحرک رہی فیصل آباد ڈویژن میں بھی یوم عاشورہ کے موقع پر انتظامی اور سکیورٹی انتظامات کئے گئے ضلع فیصل آباد’ ٹوبہ’ چنیوٹ’ جھنگ میں جلوس نکالے گئے سخت سکیورٹی فراہم کی گئی جلوسوں میں شامل عزاداروں اور شرکاء کیلئے ٹھنڈے پانی’ شربت کی سبیلیں لگائی گئیں تھی، پولیس’ ضلعی انتظامیہ نے بہترین انتظامات کئے۔ صوبائی وزیراطلاعات ونشریات عظمیٰ بخاری اور دیگر صوبائی وزرا نے ڈویژن بھر میں بہترین انتظامات کیلئے ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کے مثالی تعاون کی تعریف کی،، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت کی طرف سے یوم عاشور کے موقع پر بہترین صفائی وسکیورٹی انتظامات کرنے جبکہ مثالی مذہبی ہم آہنگی رواداری برداشت’ تحمل کا مظاہرہ کرنے پر امن کمیٹیوں کے ارکان’ ہر مکتبہ فکر کے علماء کرام مشائخ اور مذہبی راہنمائوں کو صوبہ بھر کے عوام نے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یوم عاشور پر امن وامان کے قیام کیلئے بہترین کردار ادا کیا، پنجاب کے عوام نے صوبہ میں امن وامان کے قیام کیلئے ہمیشہ مثالی کردار ادا کیا ہے امسال بھی اسی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے اس کا ساتھ دیا جو قابل تعریف ہے بلاشبہ ہر مکتبہ فکر کے علماء سول سوسائٹی کے تعاون سے ہی ہر قسم کی مشکلات کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ آئندہ بھی صوبہ کے عوام کو پنجاب حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھنا چاہیے تاکہ صوبہ امن کا گہوارہ بنا رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں