پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز کپ ختم کر دیا

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 26ـ2025ء سے چیمپئنز کپ کو ختم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں چیمپئنز کپ کو گزشتہ برس متعارف کروایا گیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کچھ عرصہ قبل مینٹورز اور چیمپئنز کپ کی ٹیموں کا جائزہ لینے کے بعد چیمپئنز کپ اور مینٹور کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا،شعیب ملک نے مینٹور کے عہدے سے استعفیٰ بھی دے دیا تھا۔ یاد رہے کہ چیمپئنز کپ کی 5 ٹیموں کے لیے 5 مینٹورز کی خدمات حاصل کی گئی تھیںڈومیسٹک کرکٹ سیزن 26ـ2025 ء سے چیمپئنز کپ کے لیے شعیب ملک، سرفراز احمد، وقار یونس، ثقلین مشتاق اور مصباح الحق کو بطور مینٹور 5 ٹیموں کی ذمے داری سپرد کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں