معمر رانا کی بیٹی نے زندگی کی 26بہاریں دیکھ لیں

کراچی (شوبز نیوز)پاکستانی فلم اداکار معمر رانا کی صاحبزادی ریاء رانا کی 26ویں سالگرہ کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔اداکار معمر رانا کا شمار نوے کی دہائی کے ورسٹائل فنکاروں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے لالی وڈ کو کئی لازوال فلمیں دیں۔فلم ‘کڑیوں کو ڈالے دانا’سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکار معمر رانا ‘دیوانے تیرے پیار کے’، ‘فائر’، ‘چوڑیاں’، ‘جھومر’اور کوئی تجھ سا کہاں جیسی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔حال ہی میں معمر رانا کی صاحبزادی ریاء رانا نے اپنی 26ویں سالگرہ منائی جسکی جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ریاء نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں دوستوں اور فیملی کے ہمراہ اپنی 26ویں سالگرہ کا جشن مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں