26

مقام شہادت حسین ایک عظیم رتبے کا نام ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی ضلعی صدر شعبہ خواتین رخسانہ قمر نے کہا کہ مقام شہادت حسین ایک عظیم مرتبے کا نام ہے جو دنیا و عالم کے شعور سے بھی بالا تر ہے۔اْمّتِ مسلمہ کی بیداری کے لیے اْسوہء حْسینی کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے۔ امت مسلمہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرے،شہداء کربلا کی عظمت و رفعت کا ایک ہی پیغام اے امت رسول! یزیدیت کو دفن کرو ،باطل قوتوں کا ہر سطح پر مردانہ وار مقابلہ کرو ۔شخصی غلامی سے نکل کر خدا پرستی ،حریت فکر ،انسان دوستی ،مساوات محمدی اور اخوت و محبت کا درس عام کرو ورنہ مٹ جاؤ گے اگر انصاف نہ کیا اور مظلوم کا ساتھ نہ دیا ۔اس لیے ہر انسان یہ کہنے پر مجبور ہے کہ اے جگر بتول نواسہء رسول ۖآپ کی جراء ت و بہادری کو کائنات کا ذرہ ذرہ سلام عقیدت پیش کرتا ہے اور قیامت تک کرتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں