مشتعل افراد کی فائرنگ نوجوان لہولہان

جڑانوالہ (نامہ نگار) مسلح افراد نے فائرنگ کرکے گھر دہلیز پر نوجوان کو زخمی کر دیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 106گ ب کا رہائشی عابد ولد ندیم گھر میں آرام کر رہا تھا کہ اسی دوران مسلح افراد نے دروازے ہر دستک دی اور باہر آنے پر عابد پر گولیاں چلا دی، ٹانگوں میں گولیاں لگنے سے نوجوان زخمی ہو گیا۔ اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی ہونیوالے نوجوان کو طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں