ڈاکوؤں نے پولیس کو ”بے بس”کردیا،آج پھر81مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا’ آج پھر مزید81وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے، ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3لڑکیوں اور2لڑکوں کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ چوہڑ ماجرا کے عبدالرحمن کی بیٹی(الف) کو ملزم علی وغیرہ، غلام محمد آباد کے علاقہ سرفراز کالونی کی (ن) کو ملزم عمار، نشاط آباد کے علاقہ 7ج ب کے احتشام کی بیٹی (الف)، ڈجکوٹ کے علاقہ276ر ۔ب کی سمیرا کی بیٹی (ش) کو کاکا وغیرہ، پیپلز کالونی کے باقر علی کا بیٹا توقیر اور منصور آباد کے علاقہ203ر۔ب کے ظفر اقبال کا بیٹا عمر گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ منٹگمری بازار میں شہزاد کے مکان سے سوا لاکھ کا سامان چوری، ضلع کچہری کے قریب رانا ظہیر سے نقدی ولیپ ٹاپ، گلستان کالونی کے محمد عمر سے80ہزار و فون، حمید پارک کے محمد صفدر کے گھر سے بھاری مالیت کے زیورات نقدی چوری، گلستان کالونی کے تنویر احمد سے62ہزار و فون چھین لیا’ قادر آباد کے راشد کی فیکٹری سے بھاری مالیت کا سامان چوری، کلیم شہید کالونی کے عمران سے50ہزار وفون، ستیانہ روڈ آئیڈیل بیکری کے قریب نصرت سے جھپٹا مار کر پرس، سوساں روڈ پر نقاش اسلم سے جھپٹا مار کر فون، 208چک کے ماجد حسین کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ ڈھڈی والا کے ارسلان سے14ہزار و فون، یوسف آباد کے خالد شہزاد کے گھر کے تالے توڑ کر 8تولے زیورات، 8لاکھ نقدی، شبیر شاہ روڈ پر ظفر اقبال سے نقدی وفون، جھمرہ روڈ پر قاسم علی سے22ہزار وفون، 203ر۔ب کے افتخار سے نقدی و طلائی انگوٹھی چھین لی’ گرینڈ سٹی کے قریب فتح خان کی فیکٹری سے لاکھوں کا سامان چوری، ڈائیوو روڈ پر احمد رضا کی دکان سے 3بیٹریاں، 24سولر پلیٹس چوری، رندھاوا چوک کے تصدق حیات کے ڈیرہ سے مویشی چوری، سخی سرور آباد کے ماجد سے15ہزار و فون، بھائی والا کے سلیمان سے نقدی وفون، 189ر۔ب کے احمد خان کی حویلی سے 5بکرے چوری، احمد نگر کے صدام حسین کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی وسامان چوری، 209ر۔ب کے نثار احمد سے اڑھائی لاکھ چھین لیا،گرین آرچرڈ ہوم کے قریب زوہیب سے28ہزار و فون،206ر۔ب کے رضوان کی فیکٹری سے لاکھوں کا سامان چوری، 84ج ب کے افتخار سے نقدی وفون، تاندلیانوالہ روڈ پر شاہد سے 20ہزار، منی بائی پاس سمندری کے قریب حبیب سے موٹر سائیکل نقدی وفون،276ر۔ب کے پرویز کے نجی سکول سے 12پنکھے چوری، 243ر۔ب کے محمد عرفان سے2لاکھ لوٹ لئے، ایڈن ویلج سمن آباد کے ظفر اقبال سے لیپ ٹاپ وفون، چوہدری پارک کے ریاض کے گھر سے5لاکھ نقدی ، طلائی زیورات چوری،241ر۔ب کے وقاص سے25ہزار طلائی انگوٹھی، پلی چوہلہ کے مصطفی شاہ سے10ہزار وفون، 128گ ب کے ذوالفقار کے ڈیرہ سے پیٹرانجن چوری، 61گ ب کے مبارک مسیح سے نقدی وفون، 93گ ب کے قمر پرویز سے50ہزار وفون، 61ر۔ب کے فرح سے نقدی و فون چھین لیا’ 58گ ب کے حمید مقبول سے پونے تین لاکھ وفون، 121گ ب کے تنویر سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، 36گ ب کے ولی اللہ کے ڈیرہ سے مویشی، 646گ ب کے اویس سے نقدی و فون،629گ ب کے ریاض سے10ہزار وفون، 229ر ۔ب کی سدرہ کنول سے جھپٹا مار کر فون، مکوآنہ کے عبدالرحمن سے لیپ ٹاپ وفون، 99ر۔ب کے فاروق کے گھر سے6لاکھ کے زیورات’ نقدی لوٹ لی، اسلام پورہ تاندلیانوالہ کے تصور سے2لاکھ، 419گ ب کے الطاف کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، 555گ ب کے ریاض سے ساڑھے چار لاکھ وفون، رجانہ روڈ پر احسن سے50ہزار وفون، نئی سمندری کے حنیف کی دکان لوٹ لی، 473گ ب کے محمد احمد سے نقدی وفون، چمڑیل جھال کے قریب شہزاد سے نقدی وسامان چھین لیا، 47گ ب کے عثمان سے موٹر سائیکل، 225گ ب کے وسیم سے40ہزار ونقدی لوٹ لی، 225گ ب کے وسیم سے40ہزار ونقدی لوٹ لی۔ دیگر وارداتوں میں لاکھوں لوٹ لئے۔ علاوہ ازیں کچہری بازار چوک سے سید علی منتظر، چھتری والا چوک جناح کالونی کے زاہد، جنرل ہسپتال غلام محمدآباد کے شفیق، فیصل ہسپتال سے طلعت، حاجی آباد سے غلام مصطفی، 6ج ب کے علی رضا، ملت روڈ سے شہباز ، 186ر ۔ب کے اویس، احمد ٹائون کے فہد، نیامت ٹائون کے عامر، ڈگرانواں روڈ کے انور، جھنگ روڈ قبرستان سے رمضان، مظفر کالونی گلی نمبر24کے اکرم، منان ٹائون کے عارف، الفیاض کالونی کے عمر طارق، حسین پارک جڑانوالہ کے فیصل، چونگی نمبر8سے اکبر علی، جڑانوالہ پیزا شاپ سے حفیظ الرحمن ،229ر۔ب کے احمد علی ، بنگلہ چوک تاندلیانوالہ کے ایوب، اراضی سنٹر سمندری سے دانش اور دیگر شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں