کرٹس کیمفر نے 5گیندوں پر 5وکٹیں حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی

ڈبلن (سپورٹس نیوز)آئرلینڈ کے فاسٹ بولر نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 5 گیندوں پر 5 وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دے دیا۔آئرش فاسٹ بولر کرٹس کیمفر نے منسٹر ریڈز کی نمائندگی کرتے ہوئے نارتھ ویسٹ واریئرز کیخلاف یہ انوکھا کارنامہ سرانجام دیا۔کرٹس کیمفر نے انٹر پروونشل ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کے میچ کے دوران 12 ویں اوور کی چوتھی اور پانچویں گیند پر 2 وکٹیں لیں۔اسی طرح کرٹس کیمفر نے اپنے اگلے اوور کی پہلی، دوسری اور تیسری گیند پر بھی وکٹیں لے لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں