قاتلانہ حملے ،مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت5افرادلہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مختلف مقامات پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے خاتون سمیت 5افراد کو لہولہان کر دیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے’ منصورآباد کے علاقہ ملک پور میں عداوت کی بناء پر مشتعل ملزمان نے فائرنگ کر کے مخالف ماجد کو بری طرح زخمی کر دیا، رضاآباد کے علاقہ کوکیانوالہ میں معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان طیب وغیرہ نے نوجوان عبداﷲ کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا، بلوچنی کے علاقہ 98 رب کے رہائشی ارشد نے بتایا کہ اس کا بیٹا فیصل بیکری کی چھت پر سامان تیار کر رہا تھا کہ دو نامعلوم افراد نے چھت پر آ کر فائرنگ کر کے فیصل کو بری طرح زخمی کر دیا۔ ساہیانوالہ کے علاقہ 135رب میں پرانی دشمنی کی بناء پر ملزمان مظہر وغیرہ نے فائرنگ کر کے تصور حسین کو زخمی کر دیا۔ تھانہ صدرکے علاقہ 240رب میں معمولی جھگڑے پر مشتعل افراد قاسم وغیرہ نے اینٹ مار کر طاہرہ پروین کوزخمی کر دیا، مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں