کوہلی کے جواب نے مداح کو دنگ کردیا

ممبئی (سپورٹس نیوز) یوراج سنگھ کے چیریٹی ایونٹ میں ویرات کوہلی سے انوشکا شرما اور بچوں کے بارے میں پوچھا گیا، کرکٹر کے جواب نے مداح کو حیران کردیا۔ویرات کوہلی کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیے ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن بھارت کے سابق کپتان اب بھی میدان سے باہرکافی فین فالونگ رکھتے ہیں، کوہلی 3 جون کو رائل چیلنجرز بنگلورو کیلیے پہلی بار آئی پی ایل جیتنے کے بعد ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔حال ہی میں کوہلی کی یوراج کے چیریٹی ایونٹ سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں کوہلی کو اپنے ہاتھوں سے اشارہ کرتے ہوئے دیکھا گیا جب ان کے ایک قریبی دوست نے ان کی اہلیہ انوشکا شرما اور بچوں وامیکا اور اکا کے بارے میں پوچھا۔اس دوران انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن کے ساتھ بیٹھے کوہلی نے ایک لفظ بھی نہیں بولا لیکن دوست کو اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ انوشکا اور بچے گھر میں ہیں اور بچے سو رہے ہیں۔چیریٹی ایونٹ سے پہلے کوہلی اور انوشکا کو ومبلڈن 2025 میں دیکھا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں