پل دو پل میں جنید نیازی اور طوبیٰ انور کا کردار متعارف

کراچی (شوبز نیوز) نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل پل دو پل میں جنید جمشید نیازی اور طوبیٰ انور کا کردار متعارف کروادیا گیا۔ڈرامہ سیریل پل دو پل میں اداکار سلمان سعید، شرمین علی، اریج چوہدری، طوبی انور، جنید نیازی ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔پل دو پل کی ہدایت کاری کے فرائض سید علی بخاری نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی سیما شیخ نے لکھی ہے۔ٹیزر میں سلمان سعید اور شرمین علی میاں، بیوی کے روپ میں جلوہ گر ہیں ان کی دو بیٹیاں ہیں جبکہ طوبی انور اور جنید نیازی کی جوڑی ساتھ بنائی گئی ہے۔جنید جمشید طوبی انور سے کہتے ہیں کہ نبیہا احمد کے ہوتے ہوئے اتنی خاموشی کوئی مر گیا ہے کیا؟ وہ کہتی ہیں کہ ابھی تو نہیں مرا لیکن مر جائے گا، وہ پوچھتے ہیں کون؟ تو طوبی کہتی ہیں کہ تم میرے ہاتھوں سے مرجا گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں