محنت کے پیسے فقیروں کی طرح مانگنے پڑتے ہیں،سینئر اداکار محمد احمد

کراچی (شوبز نیوز) سینئر اداکار سید محمد احمد نے شوبز انڈسٹری میں معاوضوں کی تاخیر سے ادائیگیوں کا انکشاف کردیا۔ کہتے ہیں پروڈکشن ہاسز ہر پراجیکٹ میں کوشش کرتے ہیں کہ اداکار ان سے فقیر کی طرح پیسے مانگے۔ سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام کے پیج Niche life style پر اداکار کا ایک ویڈیو پیغام جاری ہوا ہے جس میں انہوں نے پروڈکشن ہاسز کے معاوضوں سے متعلق پول کھول دیئے۔ اداکار کا کہنا ہے سوائے ایک آدھ پروڈکشن ہاس کے میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ آپ کو وقت پر معاوضے کی ادائیگی کر دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں