رابعہ بٹ کی سوشل میڈیا پر طویل غیر موجودگی سے مداح تشویش میں مبتلا

کراچی (شوبز نیوز) مقبول ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ کی سوشل میڈیا پر طویل غیر موجودگی نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، جو ان کی خیریت جاننے کے لیے مسلسل تبصرے کر رہے ہیں۔رابعہ بٹ پاکستان کی باصلاحیت سپر ماڈل اور اداکارہ ہیں، جنہوں نے آنگن، پہلی سی محبت، جیون نگر، یہ دل میرا اور دیگر ڈراموں کے ذریعے شہرت حاصل کی۔حال ہی میں ان کی اداکاری کو جیون نگر میں بہت سراہا گیا، جس کے بعد وہ سوشل میڈیا سے غائب ہو گئیں’گزشتہ دنوں اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی موت کے بعد مداحوں کو احساس ہوا کہ اداکارہ رابعہ بٹ بھی کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر غیر فعال ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں