مسافروں کے روپ میں نوسرباز محنت کش کا رکشہ لے اڑے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مسافروں کے روپ میں نو سرباز محنت کش کا رکشہ لے اڑے۔ تفصیل کے مطابق محنت کش عرفان نے بتایا کہ وہ رکشہ چلا کر اپنا اور بیوی بچوں کا پیٹ پالتا ہوں گزشتہ روز انار کلی بازار کے قریب دو افراد مسافر کے روپ میں اس کے پاس آئے اور نڑ والا جانے کا کہا تو ایک رکشہ کے پاس کھڑا ہو گیا دوسرے نے کہا مال اٹھوادو، دوسرا اس کے ساتھ مارکیٹ گیا تو پیچھے سے نوسرباز رکشہ لیکر رفو چکر ہو گیا۔جبکہ اس کا ساتھی بھی بھاگ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں