آسٹریلیا سے ویسٹ انڈیز کو بدترین شکست

جمیکا (سپورٹس نیوز) آسٹریلیا نے تیسرے اور آخری ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 176 رنز سے ہرا دیا۔ ویسٹ انڈیز ٹیم دوسری اننگز میں صرف 27 رنز بنا سکی جو ٹیسٹ کرکٹ کی گزشتہ 70 سال کی تاریخ میں مکمل ٹیسٹ اننگز کا دوسرا کم ترین ٹوٹل ہے۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کم ترین ٹیسٹ اننگز کے گزشتہ 70 سالہ پرانے ریکارڈ کے قریب پہنچ گئی تھی، اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم 1955 میں آکلینڈ میں انگلینڈ کے خلاف 26 رنز پر آئوٹ ہوئی تھی۔ جنوبی افریقی ٹیم 2 مرتبہ 30، 30 رنز پر آٹ ہو چکی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے ریکارڈ 7 کھلاڑی ایک اننگز میں صفر پر آٹ ہوئے اور 4 بیٹرز گولڈن ڈک کا شکار ہوئے۔ فاسٹ بولر اسکاٹ بولینڈ نے ہیٹ ٹرک کی ۔مچل اسٹارک نے اپنے 100 ویں ٹیسٹ میں 400 وکٹیں مکمل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں