ایک اور پاکستانی اداکار نے معاوضہ نہ ملنے پر شوبز کو خیرباد کہہ دیا

کراچی (شوبز نیوز) ایک اور پاکستانی اداکار معاوضہ نہ ملنے پر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرگیا ،رخصتی، ایک نئی سنڈریلا، عشق تماشا اور روبرو سمیت دیگر ڈراموں میں کام کرنے والے اداکار فیضان خواجہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بر وقت معاوضہ نہ ملنے اور اپنا ہی معاوضہ بھیک کی طرح مانگنے کے عمل سے تنگ آکر اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کی۔فیضان خواجہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں اداکاروں کو بروقت معاوضے کی ادائیگی نہ ہونے سے متعلق انکشافات کیے اور یہ بھی بتایا کہ معاوضہ نہ ملنے پر ہی وہ اداکاری سے دور ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں