آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹسیٹ سیریز میں کئی ریکارڈ بن گئے

کنگسٹن (سپورٹس نیوز)آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کئی ریکارڈ بن گئے۔ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے تیسرے ٹیسٹ کی 4 اننگز میں صرف 1045 گیندیں کروائی گئیں، یہ 1910ء کے بعد 4 آل آؤٹ اننگز میں سب سے کم پھینکی جانے والی گیندیں ہیں جبکہ یہ مجموعی طور پر چوتھی کم سے کم ٹیسٹ میں پھینکی جانے والی گیندیں ہیں۔کنگسٹن ٹیسٹ میں کوئی بیٹر نصف سنچری بنانے میں کامیاب نہ ہو سکا اور یہ کم از کم 2 مکمل اننگز والے ٹیسٹ میچز کی تاریخ میں 16ویں مرتبہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں