آندرے رسل کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کنگسٹن(سپورٹس نیوز) ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولنگ آل رانڈر آندرے رسل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔آندرے رسل نے 2010 میں ویسٹ انڈیز کے لیے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا، رسل ویسٹ انڈیز کی جانب سے آخری ہوم ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کھیلیں گے۔کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق آل رانڈر پہلے دو ٹی 20 میچز میں حصہ لیں گے جو سبینا پارک میں 20 اور 22 جولائی کو کھیلے جائیں گے، بقیہ تین میچوں میں میتھیو فورڈ ان کی جگہ حصہ لیں گے۔رسل نے بین الاقوامی سطح پر ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنے پر اظہار تشکر اور فخر کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنا میری زندگی کی سب سے قابل فخر کامیابیوں میں سے ایک رہا ہے، جب میں بچہ تھا مجھے اس سطح تک پہنچنے کی امید نہیں تھی لیکن جتنا زیادہ آپ کھیلنا شروع کریں گے اور کھیل سے محبت کرنے لگیں گے، آپ کو احساس ہوگا کہ آپ کیا حاصل کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں