ٹرانسفارمرزور دار دھماکہ سے پھٹ گیا،میاں بیوی سمیت7افراد جل گئے

جڑانوالہ (نامہ نگار) آئل لیکج کے باعث نیشنل بنک کے باہر لگا بجلی کا ٹرانسفارمر زور دار دھماکہ سے پھٹنے پر آگ کی زد میں آ کر میاں بیوی سمیت 7افراد جھلس گئے،نیچے کھڑی موٹر سائیکلوں اور کار کو بھی نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ مسجد بازار میں نیشنل بنک کے باہر لگا بجلی کا ٹرانسفارمر زور دار دھماکہ سے پھٹنے پر آگ بھڑک اٹھی جسکی کی زد میں آ کر 7افراد حبیب ولد حسین، تنویر ولد خوشی محمد، رمضان ولد عبدالرزاق، زاہد لطیف ولد لطیف، ممتاز بی بی زوجہ محمد علی، عامر ولد آصف، رائے محمد علی ولد دولت علی جھلس گئے اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جھلسنے والے افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد فیصل آباد برن یونٹ منتقل کر دیا گیا جہاں انکا علاج معالجہ جاری ہے ٹرانسفارمر سے لگنے سے والی آگ کی زد میں آ نیچے کھڑی موٹر سائیکلوں اور کار کو بھی نقصان پہنچا،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ زور دار دھماکہ سے پھٹنے والے ٹرانسفارمر پر ضرورت سے زائد لوڈ استعمال کیا جا رہا تھا اور فیسکو نے اسے دوبارہ مرمت کے بعد وقوعہ کی رات نصب کیا تھا یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ٹرانسفارمر کی خرابی کی اطلاع پر فیسکو حکام نے اسے پرائیویٹ شخص سے مرمت کروایا تھا موقع پر موجود دکانداروں کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمر کا آئل لیکج ہو رہا تھا مگر بنک کے افسران نے نوٹس نہ لیا جبکہ بنک میں مبینہ طور پر آگ پر قابو پانے کیلئے آلات بھی موجود نہیں تھے،سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرانسفارمر پھٹنے سے آگ کی زد میں آنے والا ایک شخص بنک کی سیڑھیوں پر تڑپ رہا تھا مگر بنک کے کسی بھی سیکیورٹی گارڈ و عملے نے اسکی آگ بھجانے کی زخمت تک گوارہ نہیں کی۔ متاثرہ شخص جان بچانے کیلئے جب بنک کے اندر داخل ہوا تو بنک کے عملے نے اس پر پانی ڈالا، ٹرانسفارمر پھٹنے سے آگ کی زد میں آ کر جھلسنے والے 7افراد میں سے 2کی حالت مخدوش بتائی جاتی ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسفارمر پھٹنے کے واقعہ کی اعلیٰ سطحی پر انکوائری کروائی جائے اور غفلت و کوتاہی کے مرتکب افراد کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں