شارٹ سرکٹ سے بچنے کیلئے منظم پلان کی ضرورت ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کارپوریشن کے سٹی صدر شیخ اعجاز احمد پائما کے سابق چیئرمین شیخ فاروق ظفر کے آفس میں شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ کے نتیجے میں ان کے ملازم ندیم عباس دم گھٹنے سے وفات پانے اور دیگر جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے’ شیخ اعجاز احمد نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں’ انہوں نے شیخ فاروق ظفر سے کہا کہ پائما کے پلیٹ فارم سے اس سانحہ کا وائٹ پیپر جاری کریں تاکہ حقائق کو سب کے سامنے لایا جائے اور اس کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے’ انہوں نے کہا کہ بجلی کی تاروں کی پائپنگ اور انڈر گرائونڈ کے منصوبے کا پی سی ون تیار ہو گیا جلد فنڈز فیسکو کو ٹرانسفر کیے جا رہے ہیں’ اس موقع پر انہوں نے شارٹ سرکٹ سے ہونے والے مالی نقصان پر بھی اظہار افسوس کیا’ اس موقع پر پائما کے سابق چیئرمین شیخ فاروق ظفر نے شیخ اعجاز احمد کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مشکل وقت میں ہماری ڈھارس بندھانے پر ہم ممنون ہیں’ انہوں نے کہا کہ حکومت کو سوترمنڈی سمیت آٹھ بازاروں ‘ گول بازاروں اور ان کی ملحقہ گلیوں میں شارٹ سرکٹ سے بچنے کیلئے منظم پلان بنانے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ اس قسم کا کوئی واقعہ نہ ہو اور کسی کا لخت جگر اپنی جان کی بازی نہ ہارے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں