39

فیلڈ مارشل کی چینی قیادت سے ملاقاتیں (اداریہ)

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کا سرکاری دورہ کیا، جہاں اعلیٰ سیاسی وعسکری قیادت سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کی گہرائی پر اطمینان کا اظہار اور پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط کرنے کا اعادہ کیا گیا آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کے نائب صدر بان زینگ’ وزیر خارجہ وانگ ژی اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں کیں، چینی فوج کے ہیڈ کوارتر پہنچنے پر فیلڈ مارشل کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جو دونوں مسلح افواج کے درمیان دیرینہ دوستی کی علامت تھا آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری قیادت سے ملاقاتوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کی ازسرنو توثیق کی گئی’ اس دوران پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے مشترکہ جیوپولیٹیکل چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی پر تبادلہ خیال اور دوطرفہ تعلقات کی گہرائی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا آئی ایس پی آر کے مطابق خودمختاری’ کثیرالجہتی تعاون اور طویل مدتی علاقائی استحکام کے عزم کو دہرایا گیا جبکہ چینی قیادت نے پاک فوج کو جنوبی ایشیا میں امن کی ضامن اور مضبوط قوت قرار دیا، انسداد دہشت گردی کیلئے مشترکہ اقدامات’ باہمی تربیت’ دفاعی جدیدیت اور ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر گفتگو کی گئی فریقین نے ہائبرڈ اور سرحد پار خطرات سے نمٹنے کیلئے آپریشنل ہم آہنگی اور اسٹریٹجک تعاون کو بڑھانے پر بھی زور دیا چینی عسکری قیادت نے پاکستان کے ساھ دفاعی شراکت داری پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا فیلڈ مارشل نے چین کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور فوجی شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل کا دورہ دونوں برادر ملکوں کے درمیان سیاسی’ عسکری تعلقات کی بڑھتی ہوئی گہرائی کا عکاس ہے دورہ اس امر کو اجاگر کرتا ہے کہ علاقائی سلامتی کو مسحکم بنانے کیلئے اعلیٰ سطح کے روابط اور مسلسل مشاورت ناگزیر ہے،، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سرکاری دورہ کے موقع پر چینی عسکری اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں خوش آئند اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم ہے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے’ مشترکہ جیوپولیٹیکل چیلنجز سے نمٹنے کیلیے مربوط حکمت عملی پر بات چیت دوطرفہ تعلقات کی گہرائی پر اطمینان سے ظاہر ہوتا ہے کہ آہنی برادر چین پاکستان سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا چینی فوجی ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر پُرتپاک استعمال کیا گیا انسداد دہشت گردی کیلئے باہمی تربیت دفاعی جدیدیت اور ادارہ جاتی روابط کو مستحکم بنانے پر گفتگو کی گئی،، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک بہترین سپہ سالار ہیں بھارت کی طرف سے جارحیت کے جواب آرمی چیف کی دشمن کے خلاف ایسی حکمت عملی اختیار کی جس نے ان کی صلاحیتوں کا نہ صرف ملک میں بلکہ عالمی طور پر بول بالا کیا امریکہ سمیت کئی ممالک نے ان کی تعریف کی چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات ہر دن کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان چین سے جدید دفاعی سازوسامان کے حصول کیلئے بھی سرگرم رہے تاکہ جدید اسلحہ پاکستان کے دشمنوں کے دانت کٹھے کرنے کیلئے کام آ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں