29

فتنہ الہندوستان کا ہر قیمت پر قلع قمع کرنے کا عزم (اداریہ)

وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان بلوں کے اندر ہوں یا بلوں سے باہر ان کا وہیں قلع قمع کریں گے بلوچستان کے پی میں بھارتی پراکسی وار جاری ہے کچھ لوگوں کی خصلت میں ہے کہ ڈسنا ہی ڈسنا ہے ایسے لوگوں کو معاف نہیں کرنا چاہیے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا ملک سے فتنہ الہندوستان کا ہر قیمت پر قلع قمع کرنے کا عزم قابل تعریف ہے، پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دونوں دشمنوں سے خطرہ ہے ایک جانب بھارت اسرائیل افغانستان تو دوسری طرف کالعدم دہشت گرد تنظیمیں ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے افراتفری پھیلانے اور ملک کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے کی سازشوں میں مصروف ہیں جب سے پاکستان میں چین کے اشتراک سے اقتصادی راہداری منصوبے شروع ہوئے ہیں بھارت سمیت متعدد ممالک میں ہلچل مچی ہوئی ہے سازشی طاقتیں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بلوچستان سندھ’ کے پی میں دہشت گردی کرا رہی ہیں تاکہ پاکستان کو عالمی طور پر بدنام کیا جا سکے کہ یہاں پُرامن نام کی کوئی چیز نہیں کالعدم تحریک طالبان پاکستان بی ایل اے فتنہ الہندوستان بھارت اور اسرائیل کی شہ پر پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے بھارت افغانستان کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے افغانستان میں کالعدم تنظیموں کو فنڈنگ فراہم کر کے ان سے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کا کام لے رہا ہے جبکہ بعض ممالک کی شہ پر کالعدم تنظیم بی ایل اے بلوچستان میں افراتفری اور دہشت گردی کے ذریعے خوف وہراس پھیلا رہی ہے کچھ عرصہ سے کے پی کو بھی دہشتگردی کا سامنا ہے افغانستان سے کالعدم تنظیموں کے ارکان سرحد کراس کر کے پاکستان میں داخل ہو کر دہشتگردانہ کارروائیاں کر رہے ہیں جن کے خلاف ہماری سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھرپور کارروائیاں کر کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کر رہے ہیں بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں حالیہ شکست کے بعد بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را” اور پاکستان میں موجود اس کے ایجنٹ سرگرم ہیں اور افراتفری پھیلا رہے ہیں فتنہ الہندوستان کے خلاف پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں قابل ستائش ہیں افواج پاکستان اور دیگر فورسز ٹی ٹی پی’ بی ایل اے’ فتنہ الہندوستان سمیت تمام کالعدم تنظیموں کا خاتمہ کرنے کیلئے پرعزم ہیں افواج پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف متعدد آپریشن کئے اور چُن چُن کر ان دہشت گردوں کا خاتمہ کیا ان کے ٹھکانے مسمار کئے سخت آپریشن کے بعد دہشتگرد افغانستان میں پناہ لئے ہوئے ہیں اور سرحد پار کر کے پاکستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر رہے ہیں جن کی بڑی تعداد کو فورسز نے انجام تک پہنچایا پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے کالعدم دہشتگرد تنظیموں بشمول فتنہ الہندوستان کیخلاف بھی فورسز سرگرم ہیں اور وہ دن دور نہیں جب تمام کالعدم دہشتگرد تنظیموں کا مکمل خاتمہ ہو گا اور ملک میں امن وامان قائم ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں