ہوائی سفر کرنے والوں کے لئے نئی پابندی

دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک )ہوائی سفر کرنے والوں کو ائیرپورٹس پر پریشانی سے بچنے کے لئے اب محتاط ہونا پرے گا۔ اہم ائیرلائن نے اپنی پروازوں میں روزمرہ استعمال کی ایک چیز کو ممنوعہ سامن کی فہرست میں ڈال دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)اور دنیا کی بہترین ائیر لائن ایمریٹس نے اپنی فلائٹس میں کسی بھی قسم کے پاور بینک کا استعمال ممنوع قرار دے دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ ایمریٹس کی فلائتس پر پاور بینک لے جانے پر پابندی کا اطلاق یکم اکتوبر 2025 سے ہو گا ۔ ایمریٹس میں سفر کرنیوالے مسافروں کو یکم اکتوبر تک چند مخصوص شرائط پر جہاز میں پاور بینک لے جانے کی اجازت ہوگی۔ ان شرائط میں دوران سفر پاور بینک سے کوئی ڈیوائس چارج نہ کرنے، 100 واٹ آورز سے بھی کم کا پاور بینک ہونے، ہوائی جہاز کے پاور سورس کا استعمال کرتے ہوئے پاور بینک کو چارج نہ کرنے جیسی شرائط شامل ہیں۔حالیہ برسوں کے دوران جہاز میں پاور بینک استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایوی ایشن انڈسٹر ی کی پروازوں میں لیتھیم بیٹری کو لے کر واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔Caption موبائل فون سے انٹرنیٹ کو استعمال کرنے کے عادی افراد کے لئے فون کو مسلسل چارجڈ رکھنا ایک چیلنج ہوتا ہے، پاور بینک ہر جگہ بیٹری کو چارج کرنے کے لئے اب تک اچھا سہارا رہا ہے۔ واضح رہے کہ پاور بنک کو خاص طور پر لیتھیم آئن یا لیتھیم پولیمر بیٹریوں کا استعمال کرتے ہوئے ڈیوائس کو دوبارہ چارج کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، بیٹریاں الیکٹرولائٹ محلول میں suspend lithium ion پر مشتمل ہوتی ہیں، ان بیٹریوں کے زیادہ چارج یا خراب ہو جانے کے نتیجے میں تھرمل رن وے ہو سکتا ہے۔ تھرمل رن وے ہو جائے تو بیٹری سیل کے اندر حرارت گرمی کو ختم کرنے کی صلاحیت سے زیادہ ہو جاتی ہے جس سے بیٹری کے ٹمپریچر میں تیزی سے اور بے قابو اضافہ ہوتا ہے، نتیجتا آگ، دھماکے اور زہریلی گیسوں کا اخراج جیسے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ عام حالات میں بھی ان ایشوز کو ہینڈل کرنا آسان نہیں ہوتا لیکن فلائٹ کے دوران جہاز میں ایسی صورتحال جہاز کے لئے ہی تباہ کن ہو سکتی ہے۔ اس بنا کر دنیا کی لیڈنگ ائیرلائن نے پاور بینک کو اپنی فلائٹس میں لانے سے منع کر دیا ہے۔ غالب امکان ہے کہ دنیا کی دوسری ائیرلائنز بھی ایمریتس کے اس اقدام کو فالو کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں