35

طیارے گرانے کا بھارتی دعویٰ مضحکہ خیز قرار (اداریہ)

بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل اے پی سنگھ نے جنگ کے 3ماہ بعد مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے جھڑپوں کے دوران 5پاکستانی لڑاکا اور ایک نگرانی طیارہ مار گرایا تھا وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ کے بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کوئی طیارہ نہیں گرا’ پاکستان نے 6بھارتی طیارے S-400 دفاعی نظام ڈرونز’ متعدد فضائی اڈے تباہ کئے، برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے جنوبی شہر بنگلور میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ طیارے بھارت کے روسی ساختہ ایس400 زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نظام سے گرائے تقریب میں فضائیہ کے موجودہ افسران’ سابق فوجی اور حکومت وصنعت کے اہلکار شامل تھے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے اس دعوے کو تاخیر سے کیا گیا، بے بنیاد اور ناقابل یقین قرار دیا اور کہا کہ یہ بیانیہ محض بھارتی داخلی سیاسی مقاصد کیلئے گھڑا گیا خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ 3ماہ تک بھارت کی جانب سے اس قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا انہوں نے کہا کہ آزاد مبصرین عالمی راہنمائوں’ غیر ملکی انٹیلی جنس رپورٹس اور حتیٰ کہ بعض بھارتی سیاسی شخصیات نے بھی اس دوران بھارتی نقصانات کا اعتراف کیا ان نقصانات میں رافیل طیارے’ ڈرونز’ ایس400 ائیرڈیفنس’ بپٹریاں اور متعدد فضائی اڈوں کی تباہی شامل ہے انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا کوئی بھی جنگی طیارہ حملے میں تباہ نہیں ہوا جبکہ پاکستان نے آپریشن کے دوران 6بھارتی طیارے مار گرائے اور لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی افواج کو بھاری نقصان پہنچایا وزیر دفاع نے دونوں ممالک کو آزاد اداروں کے سامنے طیاروں کے انونیٹری ریکارڈ پیش کرنے کا چیلنج دیے ہوئے کہا کہ اگر سچائی کی تلاش ہے تو یہ شفافیت حقیقت کو بے نقاب کر دیگی وزیر دفاع نے کہا جنگیں جھوٹ سے نہیں بلکہ اخلاقی برتری’ قومی عزم اور پیشہ وارانہ مہارت سے جیتی جاتی ہیں اس طرح کے بیانات نہ صرف عوام کو گمراہ کرتے ہیں بلکہ ایک ایٹمی خطے میں سٹریٹجک غلطی کے سنگین خطرات کو بڑھا دیتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھی پاکستان نے واضح کر دیا تھا کہ اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی ہر خلاف ورزی کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا اور کسی بھی ممکنہ بگڑتی صورتحال کی ذمہ داری ان بھارتی راہنمائوں پر عائد ہو گی جو قلیل مدتی سیاسی فائدے کے لیے خطے کے امن کو دائو پر لگاتے ہیں” وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل اے پی سنگھ کے پاکستان کے طیارے مار گرانے کے بیان پر جو وضاحتی بیان دیا اس سے امید ہے کہ بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی طبیعت صاف ہو چکی ہو گی بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی جانب سے پاکستان کے طیارے گرانے کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی طور پر یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ پاکستان نے 6بھارتی طیارے گرائے جبکہ جنگ میں کسی بھی آزاد میڈیا نے پاکستان کے طیاروں کو نقصان پہنچانے یا گرانے کی نہ کوئی خبر دی نہ کسی ادارے نے اس کی تصدیق کی جس کا مطلب واضح ہے کہ بھارت کے فضائیہ کے سربراہ نہ صرف جھوٹ بول رہے ہیں بلکہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،، بھارت نے اپنے سیاسی فائدے کیلئے پہلگام واقعہ کو استعمال کیا تھا مگر اس کی یہ کوشش ناکام رہی اور اس کو لینے کے دینے پڑ گئے بھارت نے پاکستان پر حملہ کر کے بہت بڑی حماقت کی تھی جس کا اس کو اس وقت اندازہ ہوا جب پاکستان نے بھارت کے اندر گھس کر 6بھارتی طیارے گرانے کے ساتھ ساتھ بھارت کے متعدد ائیربیسز کو تباہ کیا اور ہمارے طیارے بحفاظت واپس وطن پہنچ گئے تھے بھارتی فضائیہ کے ائیرچیف مارشل اے پی سنگھ نے پاکستانی طیارے خواب میں گرنے کا خواب دیکھا ہو گا کیونکہ حقیقت میں تو ایسا کچھ نہیں ہوا اگر پاکستان کو اس جنگ میں نقصان پہنچتا تو بھارتی وزیراعظم اور ان کی کابینہ پراپیگنڈہ کرتے نہ تھکتے مگر دنیا نے یہ دیکھ لیا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی کارروائی کے بعد بھارتی حکومت کو سانپ سونگھ گیا تھا اور ان کی زبانیں گنگ ہو گئی تھیں 3ماہ کے بعد بھارت فضائیہ کے ائیرچیف مارشل کو ہوش آیا اور ایک تقریب میں جھوٹا بیانیہ گھڑکے پیش کرتے ہوئے ان کو شرم بھی نہیں آئی بھارتی فضائیہ کے سربراہ پاکستان کے طیارے گرانے کی باتیں کر کے اپنے دل کو تسلی دے رہ یہیں، بھارتی فضائیہ کے سربراہ کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ حقیقت کو چھپایا نہیں جا سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں