23

ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ میں جشن آزادی کی پروقار تقریب

جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جشن آزادی کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ،ایم ایس ڈاکٹر جعفر حسین، پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما بلال بدر چوہدری، ایم پی اے و چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی سردار خان بہادر ڈوگر،سردار اسامہ ڈوگر،سابق صدر بار ایسوسی ایشن و لیگل ایڈوائزر عبدالستار اقبال ایڈووکیٹ، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمائوں ناظم ڈوگر،ملک مقصود، چوہدری عدنان واڑیچ،رشید اعوان،صدر جڑانوالہ پریس کلب ملک نعیم وفا،فنانس سیکرٹری اعجاز داد و دیگران نے شرکت کی تقریب کے شرکا نے پاکستان کے حصول کی خاطر آزادی کی جدوجہد کیلئے اپنی جان جانوں کا نذرانہ پیش پیش کرنیوالے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جشن آزادی منانے کا مقصد اپنے آبا اجداد کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہے جشن آزادی پر ہمیں اس بات کا عہد کرنا ہے کہ ملک پاکستان کے استحکام ترقی خوشحالی کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہے شرکا نے مزید کہا کہ معرکہ حق کی تاریخ ساز کامیابی نے جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے اور افواج پاکستان نے پوری دنیا میں ملک پاکستان کا وقار بلند کر دیا ہے آج پوری دنیا پاکستان کی صلاحیتوں کو مان چکی ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ،بلال بدر چوہدری اور سردار خان بہادر ڈوگر نے ہسپتال کی وارڈز میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور جشن آزادی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی تقریب میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں