پسٹل کی صفائی کرتے گولی چل گئی’ نوجوان جاں بحق

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) پسٹل کی صفائی کے دوران گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقے 276ڈنڈیوال میں محمد عمر ولد غلام مرتضی قوم جٹ عمر تقریباً 17/18 سال اپنے گھر میں 30بور پسٹل صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی جل گئی جو سیدھا سر میں لگ گیا۔ زخمی کو فوری طور پر نجی گاڑی کے ذریعے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ضروری کارروائی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں