32

پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت میں 16فی صد اضافہ (اداریہ)

پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تجارت میں 16فی صد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے دونوں ملکوں کے مابین تجارت کے حوالے سے تفصیلات جاری’ مالی سال 2024-25 میں پاکستان’ امریکہ تجارت 7ارب 59کروڑ 80لاکھ ڈالر رہی’ اس دورانیے میں پاکستان کی امریکہ کو برآمدات 5ارب 83کروڑ 60لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ امریکہ سے درآمدات ایک ارب 76کروڑ 30لاکھ ڈالر رہیں’ پاکستان سے برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 10فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، بیڈشیٹس’ ٹیبل کلاتھ اور کچن لینن کی برآمدات ایک ارب 3کروڑ 80لاکھ ڈالر رہیں’ مردانہ سوٹ’ جیکٹس اور پتلون کی برآمدات 93کروڑ 60لاکھ ڈالر ہو گئیں دیگر تیارشدہ ملبوسات کی برآمدات 38کروڑ 60لاکھ ڈالر تک جا پہنچیں، اسی طرح ٹی شرٹس کی برآمدات 36کروڑ 10لاکھ ڈالر رہیں اور جرسیز’ پلوورز اور کارڈیگنز کی برآمدات 31کروڑ 20لاکھ ڈالر تک ریکارڈ کی گئیں علاوہ ازیں جرابوں ہوزری کی برآمدات 27کروڑ 80لاکھ ڈالر تک جا پہنچیں نٹ والے مردانہ شرٹس کی برآمدات 24کروڑ 40لاکھ ڈالر رہیں، چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات 16کروڑ 50لاکھ ڈالر ریکارڈ ہوئیں خواتین کے سوٹ’ جیکٹس اور ڈریسز کی برآمدات 15کروڑ 70لاکھ ڈالر رہیں، امریکہ سے کپاس کے اسکریپ کی درآمدات 15کروڑ 90لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں’ سویابین کی درآمدات 13کروڑ 70لاکھ ڈالر رہیں، کوئلے کی درآمدات 5کروڑ 60لاکھ ڈالر تک ریکارڈ ہوئیں جبکہ کیمیکل ووڈپلپ کی درآمدات 5کروڑ ڈالر تک محدود رہیں اسی طرح آٹومیٹک ڈیٹا پروسیسنگ مشینوں کی درآمدات 4کروڑ ڈالر رہیں پٹرولیم آئل (نہ کہ خام تیل) کی درآمدات 3کروڑ 80لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں اور میڈیکل آلات کی درآمدات 3کروڑ 60لاکھ ڈالر رہیں علاوہ ازیں میوہ جات کی درآمدات 3کروڑ 30لاکھ ڈآلر تک ریکارڈ ہوئی ہیں،، پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تجارت میں 16فی صد اضافہ خوش آئند ہے امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ تجارت کو وسعت دینے کا اشارہ دیا ہے امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تجارتی تعلقات طویل عرصہ سے خوشگوار طریقہ سے چل رہے ہیں ٹرمپ کے دوسری بار امریکہ کے صدر منتخب ہونے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی معاہدے کئے جا رہے ہیں قبل ازیں امریکہ بھارت پر بہت مہربان تھا اور بھارت کے ساتھ اسکی تجارت بڑے پیمانے پر ہوتی تھی مگر اب صدر ٹرمپ بھارت کو اتنی اہمیت نہیں دے رہے جتنی پہلے دیتے تھے بھارت پر ٹیرف میں اضافہ کے بعد اسکی امریکہ کے ساتھ تجارت میں بھی فرق پڑا ہے ٹرمپ نے پاکستان پر بھارت کے مقابلے میں کم ٹیرف عائد کر کے پاکستان کو امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تجارت وسیع کرنے کا موقع فراہم کیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے اور تجارت میں اضافہ کر کے ملکی زرمبادلہ میں اضافہ کرے جبکہ امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ملک کی ترقی کیلئے حکومتی کوششیں کامیابی سے ہمکنار ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں