26

کمشنر سرگودھا کا ڈویژنل پبلک سکول سٹی کیمپس کا دورہ

سرگودہا (بیورو چیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ڈویژنل پبلک سکول سٹی کیمپس کا دورہ کیا اور جماعت نہم کے طلبہ و طالبات سے ملاقات کی جنہوں نے حالیہ امتحانا ت میں شاندار نتائج حاصل کیے۔ کمشنر نے بچوں کو شاباش دی اور کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف ادارے کے لیے اعزاز ہیں بلکہ والدین اور اساتذہ کی محنت کا بھی ثمر ہیں۔ پرنسپل میمونہ پرویز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سکول کا جماعت نہم کا مجموعی نتیجہ سو فیصد رہا اور سب سے زیادہ نمبر 522 حاصل کیے گئے جو طلبہ کی محنت، نظم و ضبط اور اساتذہ کی رہنمائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب ایک دوسرے کے دوست بھی ہیں۔ اصل مقابلہ صرف اپنے سکول تک محدود نہیں بلکہ دیگر تعلیمی اداروں سے بھی ہے، اس لیے آپ کو دلجمعی اور تسلسل کے ساتھ محنت کرنی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں