64

والدین کا کوئی نعم البدل نہیں،نیک اولاد صدقہ جاریہ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جنرل (ر) طارق رشید خان’ بریگیڈیئر (ر) وقار رشید خان’ ڈی ایس پی (ر) حاجی شاہد رشید خان کی والدہ محترمہ عزیزہ بیگم کے ایصال ثواب کیلئے رسم چہلم وقرآن خوانی کی پروقار تقریب چناب کلب فیصل آباد کے لائلپور ہال میں منعقد کی گئی۔ رسم چہلم کی دعائیہ تقریب میں سینیٹر طلال بدر چوہدری’ سابق چیف سیکرٹری شاہد رفیع’ لاہور کے ہارٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر جواد ساجد’ ان کے بیٹے ماہر آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر ممریز’ ایم جی کار کے مالک رانا مزمل’ ڈی ایس پی (ر) میاں وقار’ معظم علی خان ایڈووکیٹ’ پاکستان پیپلزپارٹی کے سٹی صدر رانا نعیم دستگیر’ سابق ایم این اے چوہدری اعجاز ورک’ شاہد ورک’ چوہدری بلال’ چوہدری فہیم’ ڈاکٹر احسن خان’ وقاص ٹوانہ’ ایاز خان’ عسکری وسول افسران’ صنعتکاروں’ تاجروں’ عمائدین شہر سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مدینہ یونیورسٹی کے معلم پروفیسر قاری حبیب احمد نعیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماں کی شان ایک نہ ختم ہونے والی داستان ہے، خالق کائنات نے ماں کو عظیم رتبہ عطا فرمایا اور جنت ماں کے قدموں میں ہے، ماں باپ کا ادب واحترام کرنا بیحد ضروری ہے اور اولاد کے حق میں والدین کی دعائیں اﷲ تعالیٰ قبول فرماتا ہے، ماں باپ کی رضا وخوشنودی حاصل کرنا اور ان کی خدمت کرنا بہت بڑی خوش بختی ہے اور آخر میں دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ اپنے حبیبۖ کے صدقے مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں