45

ترقی کے منتظر اساتذہ کیلئے نئی قانون سازی کرنیکا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) اساتذہ کی پرموشن “ٹیچرز سرٹیفکیشن “سے مشروط کرنے کا فیصلہ، برٹش کونسل ،جائیکا ،ورلڈ بینک کی مشاورت سے ٹیچرز سرٹیفکیشن پر قانون سازی ہوگی۔سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالدنذیروٹو کا کہنا تھا کہ ٹیچرز سرٹیفکیشن پر قانون سازی کیلئے آئندہ ہفتے کانفرنس کی جائیگی۔ٹیچرز سرٹیفکیشن پر قانون سازی کے بعد کابینہ سے باقاعدہ منظوری لی جائیگی ، صرف ٹیچرز سرٹیفکیشن والے اساتذہ ہی ڈیپوٹیشن پر جاسکیں گے۔ تمام اساتذہ کیلئے ٹیچرز سرٹیفکیشن کرنا لازمی ہوگا، ٹیچرز سرٹیفکیشن کرنیوالے اساتذہ دنیا کے کسی ملک میں جاکرپڑھاسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں