وزیر اعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

لاہور (بیوروچیف) وزیر اعظم شہبازشریف سرکاری دورہ چین کیلئے لاہور سے تیانجن روانہ ہوگئے،وزیراعظم25ویں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزیرعظم کی چینی صدرشی جن پنگ،وزیر اعظم لی چیانگ،چینی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے،جہاں وہ چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دیں گے۔وزیراعظم صدرشی جن پنگ اورعالمی رہنمائوں کے ساتھ فوجی پریڈ میں شرکت کریں گے، فوجی پریڈ بیجنگ میں عالمی اینٹی فاشسٹ جنگ کی 80ویں سالگرہ پر ہو گی،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاتارڑ،مشیر طارق فاطمی بھی ہمراہ ہیں۔وزیراعظم 25ویں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں خطے میں امن کی کوششوں،علاقائی روابط میں اضافے پر پاکستان کاموقف پیش کریں گے،خطے میں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات پر روشنی ڈالیں گے۔وزیر اعظم سربراہی اجلاس میں شریک عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے،اجلاس کے بعد چین کے دارالحکومت بیجنگ جائیں گے،جہاں چینی پیپلز وار آف ریز سٹنس میں فتح کی 80ویں سالانہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے قبل ویڈیو بیان میں کہا سی جی ٹی این کے پروگرام گلوبل ساتھ وائسز میں پاکستان کا موقف پیش کیا، پاکستان چین تعلقات اعتماد اور اسٹریٹجک ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایس سی او کو سیکیورٹی،تجارت، توانائی اور کنیکٹیویٹی کیفروغ کا اہم ذریعہ قراردیا،کہا کثیرالقطبی دنیا میں ایس سی او کا کردارمزید اہم ہوگیا ہے،ایس سی او خطے میں امن، استحکام اورترقی کے لیے کلیدی پلیٹ فارم بن چکا ہے،پاکستان چین آہنی دوستی،خطے کے امن وخوشحالی کی ضمانت ہے،ایس سی او سربراہ اجلاس سے خطے میں نئے اجتماعی عزم سامنے آئیں گے،چین اوردیگر رکن ممالک کے رہنماں سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں