36

مستحق افراد کیلئے راشن کارڈ کے اجراء کی تیاریاں

سرگودھا (بیورو رپورٹ) حکومت نے غریب اور مستحق افراد کے لیے راشن کارڈ کے اجراء کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں ذرائع کے مطابق دسمبر کے مہینے سے تمام مستحقین جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ کر رہے ہیں یا پھر زکوٰة لیتے ہیں ان سب کو راشن کارڈ فراہم کیا جائے گا اور ان کے خاندان کے ممبران کینام کو درج کر کے اس کے مطابق ماہانہ راشن دیا جائیگا جو کہ انتہائی کم نرخوں پر ہوگا اور اس پر سبسڈی دی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں